ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یونانی شہر میں دوسری عالمی جنگ کے دوران گرے بم کی دریافت، ہزاروں شہریوں کا انخلا

یونانی شہر میں دوسری عالمی جنگ کے دوران گرے بم کی دریافت، ہزاروں شہریوں کا انخلا

Mon, 13 Feb 2017 11:31:48    S.O. News Service

کوردیلیو،12؍فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)یونان کے بڑے شہر سالونیکی کے نواحی علاقے کوردیلیو میں ایک بڑے حجم کے بم کی دریافت کے بعدحکام نے پچھترہزارشہریوں کو علاقہ خالی کرنے کا حکم دیا ہے۔ دوسری عالمی جنگ کے دوران گرے ہوئے اس بم کاوزن 500پاؤنڈہے۔ سن 1940 کی دہائی میں ایک فضائی حملے میں گرائے جانے والا یہ بم پھٹا نہیں تھا۔ اب اس کی دستیابی کے بعدبم ڈسپوزل اہلکار اِس کو ناکارہ بنائیں گے۔ کورڈیلیو کی پولیس نے آج اتوار کے روز بم کے قریبی تقریباً دو کلو میٹر کے علاقے میں واقع ہر گھر میں جا کر شہریوں کو شہر سے باہر جانے کی تلقین کی ہے۔ سارے علاقے میں ایمرجنسی نافذہے اور1000 پولیس اہلکار اور 300 رضاکار تعینات کر دیے گئے ہیں۔


Share: